انگلینڈ میں اس وقت چیمپیئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں جاری ہے جس میں پاکستان مسلسل کامیابیاں سمیٹ کر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان چیمپیئنز نے انڈیا چیمپیئنز کو 68 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے ایونٹ سے شائقین لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اکثر صارفین یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ لوگ ہماری موجودہ پاکستانی ٹیم سے اچھا کھیل رہے ہیں۔
انڈیا چیمپیئنز کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کے واپس ہوٹل پہنچنے پر شاہد آفریدی کی بیٹیوں کی جانب سے ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹیاں کھلاڑیوں کے لیے گلدستے لیے کھڑی ہیں جس صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Shahid Afridi's daughters warm welcome when team Pakistan Champions at reached hotel after defeating Indian Champions.#WCL2024 #INDvsPAK #PAKvsIND pic.twitter.com/awflQl5lu7
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) July 7, 2024
انڈیا کے ساتھ ہونے والے میچ میں شاہین آفریدی بھی اپنے سُسر شاہد آفریدی کو اہلیہ کے ہمراہ سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انہیں شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ ماضی میں کرکٹ کے میگا اسٹار کہلائے جانے والے تمام کھلاڑی شریک ہیں۔ 6 ٹیمیں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا حصہ ہیں جن میں پاکستان چیمپیئنز، انگلینڈ چیمپیئنز، انڈیا چیمپیئنز، جنوبی افریقہ چیمپیئنز، ویسٹ انڈیز چیمپیئنز اور آسٹریلیا چیمپیئنز شامل ہیں۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کی ہے، پاکستان چیمپیئنز کا کل جنوبی افریقہ سے میچ ہو گا اور فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔