امریکی ریاست لاس ویگاس میں سائڈ شو آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص نے اپنی آنکھوں کے سوکٹ کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 2 انوکھے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
میلان شہر میں اطالوی ٹی وی سیریز لو شو ڈی ریکارڈ میں امریکی ریاست لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے اینڈریو اسٹینٹن نے آنکھوں کے سوکٹ (آنکھوں کے گرد ہڈی ) سے سب سے زیادہ وزن کھینچے اور اٹھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
پہلا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اینڈریو اسٹینٹن نے اپنی آنکھوں کے سوکٹوں پر دھات کے بڑے ہک پھنسائے اور ٹی وی شو کے اسٹیج پر 5319.75 پاؤنڈ وزنی کیڈیلک کار کو ڈرائیور سمیت کئی فٹ دور تک کھینچنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
دوسرے ریکارڈ میں اینڈریو اسٹینٹن نے پہلے مرحلے میں اپنے گلے میں تلوار پھنسائی اور اس کے بعد اسی حالت میں انہوں نے 129.63 پاؤنڈ وزنی اپنی اسسٹنٹ کو آنکھوں کے سوکٹ سے اٹھا کر دوسرا عالمی ٹائٹل بھی حاصل کر لیا۔