عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے کمی کے بعد 245100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1113 روپے کمی کے بعد 210134 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192622 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔