سوناکشی سنہا نے شادی کے خاص اور جذباتی لمحات شیئر کردیے

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کچھ جذباتی مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

سوناکشی نے تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا، جس میں کہاکہ وہ اپنے خاندان کو یاد کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑیں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ہنی مون پر، رومانوی تصویریں سامنے آگئیں

اداکارہ نے لکھا کہ میری والدہ شادی کے روز رو رہی تھیں کیونکہ ان کو میرے گھر سے جانے کا غم تھا۔ سوناکشی نوٹ میں مزید لکھتی ہیں کہ میں نے والدہ کو کہاکہ فکر نہ کریں، جوہو سے باندرہ تک صرف 25 منٹ لگتے ہیں۔ اتوار کو گھر پر جب سندھی سالن بنے گا تو ملاقات ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا شادی کے بعد ممبئی کے ایک نئے لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے شادی کے 2 ہفتے بعد اپنی والدہ اور والد کو گلے لگانے کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر میں دلہن اور اس کے والدین کے درمیان دل کو چھو لینے والے لمحات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ظہیر اقبال کا نئی نویلی دلہن سوناکشی کو لگژری گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ممبئی کے ایک عالیشان ریستوران میں تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں شوبز استاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp