خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حسن حیل چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر کنٹینر مختلف گاڑیوں کے ساتھ ٹکرا گیا۔
یہ بھی پڑھیں لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 کے قریب زخمی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اس دوران 20 افراد کو نکالا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو ایمبولینسز میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زحمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مستونگ ٹریفک حادثہ 5 افراد جان بحق، 6 زخمی
ریسکیو 1122 کے مطابق اسپتال پہنچنے والے زخمیوں میں سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر کا علاج معالجہ جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ انڈس ہائی وے سے کنٹینر کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔