’بالکونی کرائے پر دستیاب ہے‘

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شخص نے اپنے گھر کی بالکونی کرایہ پر لگا دی جس کا کرایہ سن کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک عجیب اشتہار سامنے آیا جس میں مالک مکان نے ایک بالکونی کی تصویر شیئر کی اور اشتہار میں اس بالکونی کو ’سنی روم‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرائے داروں کا رابن ہڈ جو مکان مالکان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپارٹمنٹ سے متصل یہ بالکونی کمرے کی طرز پر سجائی گئی ہے جس میں فرش پر قالین، ایک جانب شیشے کا سلائیڈنگ ڈور جبکہ باہر کی جانب بھی ایک شیشے کی دیوار تھی جس میں لگی کھڑکیوں کو ضرورت کے تحت کھول کر بھی باہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

اس بالکونی میں ایک پلنگ بھی موجود ہے۔ یہ بالکونی ایک 2 بیڈروم اپارٹمنٹ سے منسلک تھی جسے مالک مکان الگ سے کرائے پر دینا چاہتا ہے جس کا کرایہ 1300 ڈالر ہفتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں آج سے حیران کن اضافہ، آخر وجہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے بالکونی کے اشتہار پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ نظارہ بہت زبردست ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’گڈ لک، کیا تم پاگل ہو؟‘۔

واضح رہے کہ سڈنی سمیت آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں رہائش ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر مکان مالکان منہ مانگے کرائے طلب کررہے ہیں۔ جون میں حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق، سڈنی میں درمیانے درجے کی رہائش کا کرایہ 750 ڈالر ہفتہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان