صارفین کا احتجاج: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاری

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی صارفین کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 کے 3 ماہ کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز ہے۔ حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے قریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ فیصلے کے تحت قریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی بجلی صارفین کے بِلوں میں زیادہ یونٹس شامل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی کابینہ نے ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دی تھی-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت