قوانین میں ترمیم کر کے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، علی زیدی

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی  نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی کے قریب پہنچا کر امپورٹڈ حکومت اب عدالتوں پر حملہ آور ہے، ذاتی مفادات کے لیے قوانین میں ترمیم کر کے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کو قانون سے بالاتر بنانے کے لیے قانون کے ہی ہاتھ باندھے جارہے ہیں اور ذاتی مفادات کے لیے قوانین میں ترمیم کر کے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ ملک کو تباہی کے قریب پہنچا کر امپورٹڈ حکومت اب عدالتوں پر حملہ آور ہے، امپورٹڈ حکومت کا اقدام نظام عدل کو ہی ہتھکڑی لگانے کے مترادف ہے، عدلیہ واحد ادارہ باقی بچا ہے جس سے عوام کو آج بھی انصاف کی امید ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ مافیا قوم اور ملکی اداروں کو یرغمال بنا کر رکھنا چاہتا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ جس ملک میں انصاف کا نظام مضبوط ہوتا ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کی ہے، ہم کسی صورت عدلیہ کو دیگر اداروں کی طرح یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ