حساس ادارے کو فون کالز میں مداخلت یا سراغ لگانے کا اختیار دیدیا گیا

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشہ کے پیش نظر حساس ادارے کو اختیار دینے کی منظوری دی۔ حساس ادارے کے نامزد افسر فون کال یا میسج میں مداخلت یا کال کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔ جس کے مطابق نامزدگی کا اختیار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا گیا ہے۔ ایجنسی جس افسر کو نامزد کرےگی وہ گریڈ 18 سے کم نہیں ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق سیکشن 54 کے تحت وفاقی حکومت قومی سلامتی کے لیے کسی بھی افسر کو نامزد کرسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp