حکمرانوں نے فون ٹیپنگ قانون منظورکرکے اپنی ہی شہ رگ کاٹ لی، عمرایوب

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اوراپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ فون ٹیپنگ کا قانون کل خود حکمرانوں کے خلاف ہی استعمال ہو گا، حکمرانوں نے قانون منظورکرکے اپنی شہ رگ کاٹ لی ہے۔

منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا کہ بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں، تفتیشی افسرہم سے ہمارا فون مانگتا ہے، فون ٹیپنگ کا قانون کل خود حکمرانوں کے خلاف ہی استعمال ہوگا۔ حکمرانوں نے فون ٹیپنگ کے قانون کی منظوری دے کراپنی ہی شہ رگ کاٹ دی ہے۔

جج صاحبان تفتیشی افسران کوعدالت میں شواہد پیش کرنے کا کہتے ہیں توالٹا یہ لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ اپنے موبائل فون ہمیں دو، ہمارا سوال ہے کہ تفتیشی افسرنے ہمارے موبائل فونزکا کیا کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ بجلی کا فی یونٹ اگلے کچھ دِنوں میں 100 روپے سے اوپر چلا جائے گا، پہلے بھی اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ بجٹ عوام کے خلاف اقتصادی دہشتگردی ہے، یہ بجٹ اکنامک ہٹ مین نے بنایا ہے  جس کی توثیق وزیر اعظم شہباز شریف نے خود کر دی ہے کہ یہ بجٹ ’آئی ایم ایف‘ نے بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp