عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 100 روپے کمی کے بعد 245000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 86 روپے کمی کے بعد210048 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192544 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 2362 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔