بھارتی پولیس کا ایکشن، کیا ویرات کوہلی مشکل میں پھنس سکتے ہیں؟

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے بنگلورو میں واقع مشترکہ ملکیتی ون8 کمیون شراب خانے کے مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شراب خانہ رات ایک بجے بندش کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی صارفین کو خدمات فراہم کر رہا تھا۔

بنگلورو کے کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ون8 کمیون پب کو رات 1 بج کر 20 منٹ پر خدمات فراہم کرتے ہوئے پایا گیا، جو مقررہ وقت سے 20 منٹ زیادہ تھا۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

پولیس رات گئے گشت پر تھی، جب اسے ون8 کمیون کھلا ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس سب انسپکٹر رات ایک بج کر 20 منٹ پر شراب خانے پہنچے تو وہاں گاہکوں کو خدمات فراہم کی جا رہی تھیں۔ مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق 3 دوسرے شراب خانوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی سے متعلق عمران خان کی پیشگوئی جو بالکل ٹھیک ثابت ہوئی

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے ملکیتی ون8 کمیون کی دہلی، ممبئی، پونے اور کولکتا جیسے بڑے شہروں میں شاخیں ہیں۔ بنگلورو برانچ گزشتہ برس دسمبر میں شروع کی گئی تھی، جو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب رتنم کمپلیکس کی چھٹی منزل پر واقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp