نایاب ’ریت کی آبشار‘ کے شاندار نظارے، حقیقت ہے یا نظر کا دھوکا؟

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے پہاڑیوں اور پہاڑوں سے دلکش جھرنے والے آبشار دیکھے ہوں گے۔ چلچلاتی گرمی کو شکست دینے، آبشاروں کے شور کو سننے اور قوس قزح کا مشاہدہ کرنے کے لیے لوگ اکثر ان شاندار مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن ایک ایسی آبشار بھی دریافت ہوئی ہے جسے دیکھ کر آپ حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے۔

ایک منفرد قسم کی آبشار جس کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس نایاب قسم کی آبشار کو ’ریت کی آبشار‘ کا نام دیا گیا ہے،  جس نے انٹرنیٹ صارفین میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ یقینی طور پر اس طرح کے واقعہ کو دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں، جبکہ بہت سے لوگ اس کو ریت کے بجائے پانی ہی تصور کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ ایک عربی بولنے والے شخص سے شروع ہوتا ہے، جو ریت کی آبشار کی طرف اشارہ کرکے دکھا رہا ہے، جہاں ایک بہت بڑا گڑھا دکھائی دے رہا ہے جس میں ریت اونچائی سے نیچے بہہ رہی ہے اور آبشار کا منظر پیش کررہی ہے۔

اگرچہ آبشاریں سیاحوں کو اپنے نیچے نہانے کے لیے راغب کرتی ہیں، لیکن یہ بالکل ویسی نہیں ہے، یہاں یہ کوشش جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’صحرا کا معجزہ‘ دلکش ‘ریت کی آبشار’ کا مشاہدہ کریں۔ جہاں ریت پہاڑی کے نیچے پانی کی طرح بہتی ہے۔

لیکن ریت کا آبشار دراصل کیا ہے؟

کیپشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ریت کی آبشار اس وقت ہوتی ہے جب ریت ایک ڈھلوان سے نیچے گرتی ہے، جو آبشار کا بھرم پیدا کرتی ہے۔ یہ رجحان خشک اور صحرائی ماحول میں عام ہے، جہاں ہوا اور کشش ثقل ریت کے ڈھیلے ہونے اور کھڑی پہاڑیوں یا ٹیلوں کے نیچے بہنے کا سبب بنتی ہے۔

یہ عام طور پر افریقہ کے صحرائے نمیب، صحرائے عرب اور امریکی جنوب مغرب کے کچھ حصوں میں دیکھا گیا ہے۔ یہ جتنا شاندار نظر آتا ہے، یہ صحرا کے بدلتے ہوئے منظرنامے کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

واضح رہے یہ ویڈیو پہلے بھی کئی بار وائرل ہوچکی ہے اور ویڈیو میں دکھائی دینے والے عربی نے تقریباً 7 سال پہلے اسے سعودی عرب کے کسی صحرا میں فلمایا تھا، اس ویڈیو کے دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل