ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے محرم اور صفر کے دوران پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا گیا، جن پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ترجمان ایرانی سفارت خانہ کے مطابق 8 جولائی سے 20 اگست تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران نے بھارتی سیاحوں کو 15 دن کے لیے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

ترجمان نے مطابق ایسے زائرین کے ویزا کی معیاد 45 دن ہونا اور ہر اندراج پر 15 دن کے قیام کی مدت ضروری ہے۔

ترجمان ایرانی سفارتخانہ کے مطابق عراقی حکومت کے پاکستانی زائرین کو خصوصی اربعین ویزے کے اجرا پر درست عراقی اربعین ویزا رکھنے والے تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp