وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بدھ کو دن کے 11بجے کے قریب سیکٹر ایچ 9 میں واقع اتوار بازار میں آگ لگ گئی جس نے کئی اسٹالز کو لپیٹ میں لے لیا ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقعع پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کے جنگل میں شدید آگ قدرتی عمل یا انسانی شرارت؟
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہیں اور فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
A fire broke out in Sunday Bazar, Peshawar Morh 🔥 🚒 #Islamabad pic.twitter.com/JvqWvFjsK4
— Islamabadies (@Islamabadies) July 10, 2024
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اتوار بازار میں آتشزدگی کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر موقعے پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ابتدائی طور پر 3 فائ
بریگیڈ گاڑیاں موقعے پر پہنچیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: کوٹلی کے جنگلات میں آتشزدگی، علاقہ جنگلی جانوروں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگا
وزیرداخلہ محسن نقوی نےچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ریورٹ طلب کر لی ہے، اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
اتوار بازار میں آگ لگنے کا واقعہ۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور پولیس کی سینئر کمانڈ موقع پر موجود ہے۔
اتوار ںازار کے پورے علاقہ کو پولیس تعینات کرکے کارڈن آف کردیا گیا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
آگ لگنے کی مکمل تحقیقات…
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 10, 2024
وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا، جس کے بعد وزیرداخلہ ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔
آگ کیسے لگی؟ اسلام آباد پولیس تحقیقات میں مصروف عمل
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور پولیس کی سینیئر کمانڈ موقع پر موجود ہے، اتوار بازار کے پورے علاقے کو پولیس تعینات کرکے کارڈن آف کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، آگ لگنے کی مکمل تحقیقات بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اب اتوار بازار کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ غیر ضروری مجمع نہ بنائیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔