انڈیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی جو 12 جولائی کو ہندو رسم و رواج کے مطابق ہو گی جس کی ہر کوئی اس کا انتظار کر رہا ہے کیونکہ رواں سال یکم مارچ سے شروع ہونے والی شادی کی رسومات اب تک جاری ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امبانی خاندان آج کل آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو یادگار بنانے میں مصروف ہے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو پوجا کی تقریب سے ہوا۔ اس کے بعد سنگیت اور ہلدی کی پُرتعیش تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں:اننت-رادھیکا کی شادی میں کھانے کو کیا ملے گا؟ مینیو سامنے آگیا
ہلدی کی تقریب میں سارہ علی خان، اننیا پانڈے، ارجن کپور، جھانوی کپور، سلمان خان، رنویر سنگھ، جھانوی کپور اور ٹی وی کی مقبول اداکارہ دیشا پرمار موجود تھیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں مہمانوں کی فہرست میں صنعت کے رہنما، سیاست دان اور بین الاقوامی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ارجن کپور، جھانوی کپور، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، شاہد کپور، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔
مہمانوں کی فہرست میں ٹھاکرے خاندان، دیویندر فڑنویس، اور ایکناتھ شندے سمیت دیگرلوگ شامل ہیں جبکہ بین الاقوامی شخصیات پرائیویٹ جیٹ طیاروں کے ذریعے آئیں گی جن کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امبانی ویڈنگ، جسٹن بیبر نے کتنا معاوضہ لیا؟
اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات میں کئی بین الاقوامی مشہور شخصیات نے شرکت کی جس میں ریحانہ، کیٹی پیری، اور بیک اسٹریٹ بوائز شامل ہیں جبکہ حال ہی میں ہونے والی سنگیت کی تقریب میں جسٹن بیبر نے پرفارم کیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی گلوکار ایڈیل، ڈریک اور لانا ڈیل ری شادی کی تقریبات میں پرفارم کریں گے۔ موسیقار سونو نگم، شنکر مہادیون، ہری ہرن، شریا گھوشال اور کوشیکی چکرورتی بھی شادی میں لائیو پرفارم کریں گے۔
کئی سوشل میڈیا انفلیوانسرز، ہالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات کے ہیئر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ سے بھی 12 جولائی کوایونٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان کا سفر کرنے کی توقع ہے۔ شاہانہ شادی کے یادگار لمحات کو قید کرنے کے لیے فوٹوگرافرز کو خاص طور پر لاس اینجلس سے بھیجا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ امبانی خاندان کی جانب سے شادی کا 3 روزہ جشن رواں سال مارچ میں جام نگر میں منایا گیا تھا جس میں بالی وُڈ سمیت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ امبانی خاندان نے شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا تھا۔
پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں۔
رواں ماہ کی شروعات سے جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہےجس میں دُنیا کے معروف شوبز اسٹارز اور بالی ووڈ شخصیات شرکت کرتے اور پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔