آذربائیجان کے صدرالہام علیوف پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خود ایئرپورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آذری صدر کا دورہ پاکستان،مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کا امکان
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ صدرآصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے باضابطہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں سے متعلق امور پروسیع پیمانے پرتبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ معزز مہمان کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں: آذر بائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی دے گا، پاکستان سے دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے
آذربائیجان کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ صدر الہام علیوف پاک فضائیہ کے نور خان بیس پر پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا یہاں غیر ملکی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری مہمان صدر الہام علیوف کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔