ڈبلیو ڈبلیو ای کے وہ ستارے جنہوں نے سب سے زیادہ دولت کمائی

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) دنیا کی سب سے بڑی اور امیرترین ریسلنگ کمپنی ہے، جس میں کام کرنے والے ریسلرز کو غیرمعمولی معاوضہ ملتا ہے لیکن ہر ریسلر اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا کہ وہ ریسلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بدولت سپر لگژری لائف جی سکے۔

البتہ بعض ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز ایسے جنہوں نے اپنی محنت اور صحیح وقت پر مواقع کا بھرپور فائدہ حاصل کرکے اپنی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ امیر ترین ریسلرز کی فہرست میں پہلے 5 بڑے نام کونسے ہیں:

یہ بھی پڑھیں: مشہور ریسلر جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دی راک

دی راک (ڈوائن جانسن) صرف ریسلر ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار بھی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای اور ریسلنگ کی دنیا میں وہ ’دی راک‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ڈوائن جانسن کی دولت کا تخمینہ 800 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ دولت انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای اور ہالی ووڈ فلموں میں کام کرکے کمائی ہے۔

ٹرپل ایچ

’ٹرپل ایچ‘ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کا ایک بڑا نام ہیں۔ ان کا صل نام پال لیویسک ہے۔ ٹرپل ایچ 14 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے۔ ٹرپل ایچ ریسلنگ شائقین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ ٹرپل ایچ کی دولت کا تخمینہ 250 ملین ڈالر لگایا گیا ہے جو انہوں نے ریسلنگ، اسمارٹ انویسٹمنٹس اور برینڈ انڈورسمنٹ کے ذریعے کمائی۔ ٹرپل ایچ اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای میں چیف کونٹینٹ آفیسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور بھارتی خاتون ریسلر نے اپنے میڈلز سڑک پر کیوں پھینکے؟

جان سینا

جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار ہیں جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان کا پورا نام جان فیلکس انتھونی سینا ہے۔ جان سینا 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے۔ یہ متعدد فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ترین ریسلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے کل اثاثہ جات اور دولت کا تخمینہ 80 ملین ڈالر لگایا گیا ہے جو انہوں نے ریسلنگ اور فلموں میں کام کرکے اور برینڈ انڈورسمنٹ کے ذریعے کمائے ہیں۔ جان سینا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ برس ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

اسٹون کولڈ

اسٹیو آسٹن (اسٹون کولڈ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1995ء میں ریسلنگ کا آغاز کیا اور اور صرف 7 برس بعد 2002ء میں ریٹائرمنٹ لے لی۔ انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا مشہور ترین اور طاقتور ریسلر مانا جاتا ہے۔ اسٹیو آسٹن عرف اسٹون کولڈ 6 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے اور 3 بار رائل رمبل مقابلہ جیتا۔ ان کی دولت کا تخمینہ 30 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیو دہلی: بھارت کی قومی ہیرو خواتین ریسلرز پر بدترین پولیس تشدد اور گرفتاریاں

ہلک ہوگن

ہلک ہوگن ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ میں ایک لیجنڈ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ 12 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے۔ انہوں نے ناقابل شکست ریسلر ’آندرے دی جائنٹ‘ کو ریسل مینیا میں شکست دے کر ناممکن کو ممکن کردکھایا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کمپنی آج جس مقام پر ہے اسے یہاں تک لانے میں ہلک ہوگن نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہلکن ہوگن نے ریسلنگ کے علاوہ فلموں اور ٹی وی پروگراموں میں بھی کام کیا۔ ان کی دولت کا تخمینہ 25 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp