پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہینز کی ٹیم کل (بروز ہفتہ) براستہ دبئی آسٹریلیا روانہ ہوگی، جہاں وہ بنگلا دیش اے کے خلاف2، 4 روزہ میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کا خواب چکنا چور: بنگلہ دیش نے پہلی بار انڈر 19 ایشا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
سیریز کی میزبانی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا کی ناردرن ٹیریٹری کرکٹ ایسوسی ایشن کرے گی۔
صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا 4 روز میچ 19 سے 22 جولائی تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون کے مارارا اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا 4 روزہ میچ اسی گراؤنڈ میں 26 سے 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : میں اب بھی سب سے فِٹ بولر ہوں، اس کیمپ کے بعد بھی رہوں گا، شاہنواز دھانی
دوسری جانب بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ صاحبزادہ فرحان(کپتان) ، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمرامین پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز 9 اگست سے آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ہوگا۔
ناردرن ٹیریٹری کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2024 کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جانیوالی اس سیریز میں پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 10 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلیں گے، دوسرا میچ 11 اگست کو میلبرن اسٹار اور تیسرا 13 اگست کو تسمانیہ کے خلاف ہوگا، ٹاپ اینڈ سیریز کے سیمی فائنلز 18 جبکہ فائنل 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔