وزیراعلیٰ سے مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن کا پنجاب مین ہڑتال نہ کرنے کا اعلان

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے صوبے میں ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال مؤخر، سیمنٹ ڈیلرز نے ہڑتال کردی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کرلیا گیا کہ وہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلور ملز کیلیے گندم کا سرکاری کوٹہ ڈبل کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لیے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔

انہوں نے کہا ’جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کے لیے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp