ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، صدر اور وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جبکہ حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر حملے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں

ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر، اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم کی مذمت

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملی کہ مذمت کرتے  ہوئے کہا کہ وہ قاتلانہ حملے پر ‘شدید فکر مند’ ہیں اور ٹرمپ کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتے ہیں۔

نریند مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ’ہمارے خیالات اور دعائیں مرنے والوں کے خاندان، زخمیوں اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔‘

عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ’میں انتخابی ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سیاسی تشدد بزدلوں کا آلہ کار ہے اور جمہوریت میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل صحتیابی کی خواہش کرتے ہیں۔

یاد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ میں 2 اور شخص بھی ہلاک ہوئے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی مذمت

 کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ‘بیمار’ کردیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جاسکتا، سیاسی تشدد کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے، میرے نیک خیالات سابق صدر ٹرمپ،  تقریب میں موجود افراد اور تمام امریکیوں کے ساتھ ہیں۔

جرمن چانسلر اولف شولز کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

جرمن چانسلر اولف شولز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو ’قابل نفرت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی تشدد جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

اولف شولز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ ’میں ان کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتی ہوں،میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ بھی ہیں جو حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح کی تشدد کی کارروائیوں سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔‘

اسرائیلی صدر کی مذمت

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​ایکس پر کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر کیے جانے والے حملے کی واضح طور پر مذمت کرتے ہیں اور تمام اسرائیلی عوام کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، ان کی نیک خواہشات حملے کے دیگر متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم کی مذمت

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران پیش آنے والا واقعہ تشویشناک اور پریشان کن ہے، جمہوری عمل میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، مجھے یہ خبریں سن کر تسلی ہوئی ہے کہ سابق صدر ٹرمپ اب محفوظ ہیں۔

اٹلی کی وزیراعظم کی مذمت

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تشدد کے خلاف ‘بات چیت’ پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر پیغام میں کہا ‘میں ان سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں اور ان جلد صحتیابی کی خواہش کرتی ہوں، اس امید کے ساتھ کہ انتخابی مہم کے آنے والے مہینوں میں نفرت اور تشدد اور تشدد نہیں ہوگا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ڈونلڈ ترمپ پر حملے کی مذمت

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کو ‘ایک المیہ’ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کی ‘جلد صحتیابی’ کی خواہش ظاہر کی ہے۔

‘انہوں نے کہا یہ حملہ ہماری جمہوریتوں کے لیے ایک المیہ ہے، فرانس امریکی عوام کے صدمے اور غصے میں شریک ہے۔‘

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز کی مذمت

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے ایکس پر حملے اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ’تشدد غیر معقول اور غیر انسانی ہے۔‘

جنوبی کوریا کے صدر کی مذمت

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ایکس پر کہا کہ وہ سیاسی تشدد کے ’گھناؤنے فعل‘ پر حیران ہیں، کوریا کے عوام امریکیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا ملک ’خوفناک حملے‘ کی مذمت کرتا ہے اور ان کی نیک خواہشات حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن امریکا کے پیچھے کھڑا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتا ہے۔

تائیوان کے صدر لائی چنگ کی حملے کی مذمت

تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کی نیک خواہشات اور دعائیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔’ کسی بھی شکل کا سیاسی تشدد ‘ہماری جمہوریتوں میں’ کبھی بھی قابل قبول نہیں۔‘

فلپائن کے صدر کی مذمت

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ایکس پر کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، ان کی نیک خواہشات اور دعائیں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp