سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ایک ریلی کے دوران ہونے والے والی فائرنگ میں زخمی ہو گئے ہیں۔
پینسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران سیکریٹ سروس کے ایجنٹس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت اسٹیج سے اپنے ساتھ حفاظتی حصار میں لے گئے جب وہاں گولیوں کی آواز سنائی دی۔
سیکرٹ سروس کے ایجنٹس انہیں فوراً ہی اسٹیج سے اپنے ساتھ ایک گاڑی کی طرف لے گئے جو ان کی منتظر تھی۔ جب انہیں گاڑی میں بٹھایا جارہا تھا تو انھوں نے ہوا میں اپنا مکا لہرایا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایک گولی ان کان کے ’اوپری حصے‘ کو چھو کر گزر گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے فوراً ہی پتا چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہوا ہے، میں نے سیٹی کی سی آواز سنی، گولیاں چلیں اور مجھے فوراً ہی محسوس ہوا کہ ایک گولی میری جِلد کو چیرتی ہوئی نکل گئی ہے۔
پاکستان سمیت دنیابھر سے عالمی رہنماؤں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ اس وقت موضوع بحث بنا ہواہے۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے اس حملے کو عمران خان پر ہونے والے حملے سے تشبیہ دی جارہی ہے۔
ایک ایکس صارف طلعت بن زمان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ ایک جیسا ہے، دونوں رہنما اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
Trump and Imran Khan are the victims of the establishment of their respective countries. They are standing in front of them with no fear like they are a men’s army. I salute the courage they have. #trump #TRUMP2024ToSaveAmerica #TrumpIsAnExistentialThreat #TrumpToSaveAmerica pic.twitter.com/5W1xdd81pk
— TALATBINZAMAN (@talatbinzaman72) July 14, 2024
عمران خان نامی ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں ٹرمپ پر ہونے والے حملے کو عمران خان پر ہونے والے حملے سے تشبیہ دے دی۔
Both want peace, not war, and the establishment of both countries made baseless cases against both of them, smeared their character and carried out murderous attacks on them.#ImranKhanFightingForPakistan#TrumpIsAnExistentialThreat pic.twitter.com/dkR5DD3YUY
— Imran Khan (@Ikthehope) July 14, 2024
لوسی مورگن نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ناقابل یقین، دو ملک لیکن ایک جیسی کہانی
UNBELIEVABLE🛑
TWO COUNTRIES BUT SAME STORY pic.twitter.com/m3tCTdw45h
— Luisy Morgan (@LuisyMorgan) July 13, 2024
ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میں یہیں ہوں جو کرنا ہے کر لو ڈرنے والا نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ بھی مزاحمت میں عمران خان کے راستے پر چل پڑے ہیں۔
گولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے کہا کے میں یہی ہوں جو کرنا ہے کر لو ڈرنے والا نہیں ہوں،
ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاہمت میں عمران خان کے راستے چل پڑے ہیں۔ pic.twitter.com/4wNq0GQ2Z7— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) July 14, 2024
جہاں ایک طرف ایکس صارفین اس حملے کو عمران خان پر ہونے والے حملے سے تشبیہ دے رہے ہیں وہیں کئی صارفین اس پر تنقید بھی کررہے ہیں۔
ایک ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان اور ٹرمپ میں فرق یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر پلستر نہیں چڑھائے گا اور نہ ویل چیئر پر بیٹھ جائے گا۔
آپ اور ٹرمپ میں فرق یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر پلستر نہیں چھڑائے گا اور نہ ویل چیئر پر بیٹھ جائے گا
— JUI Answers Back (@JUIAnswersBack) July 14, 2024