دنیا بھر کی نظریں یورو اور کوپا امریکا 2024ء کے فائنل میچز پر لگی ہیں۔ فٹبال شائقین بے صبری سے نئے فاتحین کو اپنی اپنی ٹرافی اٹھائے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
یورو 2024ء کا فائنل میچ رات پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے جبکہ کوپا امریکا کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یورو 2024ء کا فائنل کون جیتے گا؟
یورو 2024ء کا فائنل اسپین اور انگلینڈ جبکہ کوپا امریکا کا فائنل مقابلہ دفاعی اور ورلڈ چیمپیئن ارجینٹینا اور کولمبیا کے مابین کھیلا جائے گا اور اختتامی تقریب میں معروف گلوکارہ شکیرا پرفارم کریں گی۔
جرمنی میں کھیلے جارہے یورو 2024ء کے آخری اور 51ویں میچ میں ہسپانوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ امریکا میں کھیلے جارہے کوپا امریکا میں فیورٹ ارجنٹینا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یورو 2024: برطانوی اسٹار فٹبالر جوڈ بیلنگھم جرابوں میں سوراخ کیوں کرتے ہیں؟
یورو سیمی فائنل مقابلوں میں اسپین نے فرانس کو 1-2 جبکہ انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ کوپا امریکا میں ارجنٹینا نے کینیڈا کو 0-2 جبکہ کولمبیا نے یوراگوائے کو 0-1 سے شکست دی تھی۔