سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس لانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب حکومت کا کھل کر مقابلہ کیا جائے گا اور ہم ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وہ کون سا حربہ ہے جو اس حکومت نے ہمارے خلاف استعمال نہیں کیا، جو کرنا ہے کرلیں، ہم مقابلہ کریں گے۔
اسد قیصر نے کہاکہ حکمران شکست کھا چکے ہیں، لیکن خواتین کو گرفتار کرنا زیادتی ہے، شہباز شریف کو سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ صنم جاوید کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پابندی لگانے کی آخری کوشش کرکے بھی دیکھ لے، پاکستان تحریک انصاف
واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔