پاکستان میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ کتنے بیرل تیل حاصل ہوگا؟

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کا کنواں اٹک کے اخلاص بلاک میں دریافت کیا۔

پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے کنویں کی دریافت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجاول میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

خط میں کہا گیا ہے کہ کنویں سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہورہا ہے، کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی نکل رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کنویں کی کھدائی کا آغاز اکتوبر 2023ء میں کیا گیا تھا۔ 17778 میٹر گہرائی پر کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟

تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے جو ملکی معیشت کی بہتری اور توانائی کی ضرویات پوری کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بھی رواں برس اپریل میں سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا