کراچی: زیادتی کی شکار 12 سالہ بچی کے ہولناک انکشافات

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے سرجانی  ٹاون میں 12 سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سرجانی ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے بچی کا بیان بھی لے لیا ہے۔ محلے والوں نے ملزم برکت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چترال، ذہنی و جسمانی معذور خاتون سے زیادتی، جب پورا گاؤں شامل تفتیش اور نوجوانوں کا ڈی این اے کیا گیا؟

بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی دوپہر میں سامان لینے محلےمیں گئی لیکن واپس نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ محلے والوں نے بتایا کہ بیٹی کو برکت نامی شخص اپنے ساتھ ایک مکان میں لے گیا۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ برکت نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اپنےبیان میں بچی کا کہنا ہے اسے برکت  ہاتھ سے پکڑ کر گھسیٹ کر ایک گھر میں لے گیا جس کے بعد اسے کوئی انجیکشن لگایا جس سے وہ اپنے ہوش میں نہیں رہی۔ بچی نے مزید بتایا کہ جب وہ ہوش میں آئی تو اسے احساس ہوا کہ اس کے  ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق  بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے  اور متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش سے مشابہ،امریکی جریدے کا دعویٰ

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی