مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پر مجوزہ پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ آئین کے آرٹیکل 17 میں سیاسی جماعت کسے قرار دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے دیکھنا ہوگا کہ آئین سیاسی جماعت کسے قرار دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتیں آن بورڈ ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ملکی ترقی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے، عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکنے، چند گھنٹوں کے اندر 250 سے زائد دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے، شہدائے وطن کی توہین کرنے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے والے اور پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے والے گروہ کو کیا باضابطہ سیاسی جماعت کہلانے کا حق حاصل ہے۔
https://twitter/IrfanUHSiddiqui/status/1813214184311779644?t=Qsh_ivRvSfHseStnNRxNnQ&s=19
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسی جماعت کو حق حاصل ہے تو ایسے ہی دیگر گروہوں کو بھی یہی استحقاق دینا ہوگا یا پھر آئین پاکستان کو بدلنا ہوگا۔