جنگ صوبوں کو لڑنی ہے تو کیا وزیر دفاع تبرک بانٹنے کو بیٹھے ہیں، بیرسٹر سیف

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف علی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی سیکیورٹی پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کی بجائے ملکی دفاع پر توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پر دہشت گردی کی ذمے داری ڈالنا وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پرپابندی کے ضمن میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر جنگ صوبوں کو لڑنی ہے تو کیا خواجہ آصف تبرک بانٹنے کے لیے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری اور فورسز اہلکار شہادتیں دے رہے ہیں اور وزیر دفاع سیالکوٹ کی نہروں میں ڈبکیاں لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں حکومت کی ضرورت ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

یاد رہے کہ منگل کو سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس دن شہادتیں نہ ہوتی ہوں، سب سے زیادہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے اور وہاں کی حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ آپریشن عزم استحکام میں حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے