مظفر گڑھ سے ہمارے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کرلیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ’ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ کسی کو نہیں اٹھایا جائے گا لیکن اس کے باوجود ناقابل تصور کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کا سی ٹی ڈی پر بھائیوں کو اغوا کرنے کا الزام

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا باوجود اس کے کہ وہ پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم اغوا کی تمام کارروائیوں کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

قبل ازیں، مظفر گڑھ میں پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری مہر جاوید نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ معظم خان جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ  نامعلوم افراد نے معظم جتوئی کو ملتان میں ان کی رہاشگاہ سے اغوا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل