برفباری ، بارش اوردھند، ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں شدید شردی نے ڈیرے ڈال لیے۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔جمعرات سے کراچی میں بھی سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاراچنار کے بالائی علاقوں میں آج صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں علاقوں میں 4 سے لیکر 8 انچ برف پڑنے کی اطلاع ہے۔ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا دوگنا کر دیا۔

مری، ہنزہ، بالاکوٹ سمیت پہاڑی علاقوں میں آج سے برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

خطۂ پوٹھوہار،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں بھی بارش متوقع ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟