خیبرپختونخوا اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، شانگلہ، چترال اور ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر، سوات، دیر اور جاجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن کی جانب تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق، افغانستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کی شدت اور نقصان سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp