‏ تحریک انصاف نے 38 اراکین قومی اسمبلی کی وابستگی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی سے وابستگی سے متعلق بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں، تاہم پارٹی کے حمایت یافتہ بیرون ملک مقیم 3 مزید اراکین کے بیان حلفی پارٹی قیادت کو موصول ہوگئے ہیں جو آج جمع کرائے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں، صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں، جنہیں آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ

رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کے مطابق قومی اسمبلی کے تمام اراکین نے پی ٹی آئی کو اپنے وابستگی کے بیان حلفی پہنچا دیے ہیں، ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی میں سے صرف 3 بیرون ملک تھے لیکن انہوں نے بھی اپنے حلف نامے پارٹی کو پہنچا دیے ہیں۔

اسد قیصر کے مطابق اغوا ہونیوالے رکن اسمبلی کے بیان حلفی بھی پی ٹی آئی کو موصول ہو چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے ملنے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 115 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن جائے گی۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی کو تمام اراکین کے بیان حلفی موصول ہوگئے، اسد قیصر

اس سے قبل وی نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی تشکیل اور تقسیم کی باتوں کی تردید کی تھی، ان کے مطابق 41 اراکین قومی اسمبلی میں سے 38 کے وابستگی کے بیان حلفی جمع ہو چکے ہیں جبکہ دبئی میں مقیم 3  اراکین کے بیان حلفی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے 12 جولائی کو پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق قرار دی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امریکی پیشکش مسترد کر دی

زخمی کوبرا کو 2 گھنٹے کی سرجری اور 80 ٹانکوں سے بچا لیا گیا

دماغ کی صلاحیت بلند ترین سطح پر کب پہنچتی ہے، اس کی عمر کے 5 مراحل کونسے؟

قدسیہ علی کا پاکستانی مردوں سے کیا شکوہ ہے؟

یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت

ویڈیو

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا