پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پرویسجر بل کی مخالفت کا اعلان

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے سینیٹ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کی جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سینیٹ میں مخالفت کریں گے۔ ہماری مطالبہ ہے کہ مذکورہ بل قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے بل پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات پہلے مکمل ہو جانے دیں۔ وہ بل اس وقت تک زیر غور نہیں لائیں گے جب تک اپوزیشن اراکین بل پر بات نہ کر لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp