پی ٹی آئی قائدین کے ٹرائل صاف و شفاف نہیں، زین قریشی کا الزام

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے الزام لگایا ہے کہ عدالتی ٹرائل صاف و شفاف نہیں ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سینکڑوں قائدین کو بے جا مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا زین قریشی کو والد سے ملنے کے لیے دلچسپ مشورہ

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا پی ٹی آئی کے قائدین کو بے جا مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کے ساتھ پچھلے 48 گھنٹوں میں جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 مرتبہ ملک کے وزیر خارجہ رہنے والے شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر کوٹ لکھپت جیل میں پیش کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہونے کے باجود ان کی صحت کی پرواہ نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی متوقع

زین قریشی کا کہنا تھا کہ ہم جمعہ کو عدالت میں پیش ہو ئے تو اب کہا جا رہا ہے کہ ابھی تو تفتیش ہی مکمل نہیں ہوئی جب کہ 5 لوگ ایسے جن کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگوں کو عجلت میں ٹرائل کی طرف لے جایا جا رہا ہے، اگر یہ کیس چلیں گے تو معلوم ہو گا کہ ان مقدمات میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ہمیں صاف و شفاف ٹرائل فراہم نہیں کیے جا رہے کیوں کہ شاہ محمود قریشی کا 19 دن کا ریمانڈ لیا گیا جو انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کا سب سے لمبا چالان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp