بلوچستان کے جنوبی و مغربی علاقوں میں گزشتہ رات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے سبب مختلف علاقوں می سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: طوفانی بارشوں سے درجنوں مکانات منہدم، کروڑوں کا سامان بہہ گیا
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ بلوچستان کے جنوبی و مغربی علاقوں میں شدید بارش کے بعد بولان اور دیگر دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ ایریگیشن کچھی کے مطابق دریائے مٹھڑی سے 92 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ جب کہ مشکاف وئیر اور بولان وئیر سے 5،5 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے مٹھڑی کے سیلابی ریلے سے بچہ گاؤں کا بند متاثر ہوا ہے تاہم ابھی تک جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔