بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار نوکریوں سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ پولیس بلوچستان نے 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا۔

پولیس اہلکاروں کی برطرفی کے حوالے سے محکمہ پولیس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس

نوٹییکیشن میں متعلقہ حکام کو حال ہی میں معطل کیے گئے پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے ہمراہ برطرف کیے گئے پولیس اہلکاروں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

فہرست میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز شامل ہیں جنہیں نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں ایف سی، پولیس اور لیویز کی چیک پوسٹیں دوبارہ قائم کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

نوکریوں سے فارغ ہونے والے اہلکار قبل ازیں لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ کے تھانوں میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کے 200 اہلکاروں کو لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور مسلسل غیرحاضری کی بنیاد پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp