مہنگائی بے قابو، ہفتہ وار شرح 24.36 فیصد تک پہنچ گئی

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 24.36 فیصد ہوگئی ہے، دالیں، دودھ، دہی، چینی، چاول سمیت 29 اشیا کے ریٹ بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.76 فیصد بڑھنے کے بعد مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24.36 فیصد ہوگئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 5 کے نرخ کم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کے دور میں سستے موبائل فون اور ٹیبلٹ کہاں سے ملتے ہیں؟

اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دالیں، دودھ، چینی، چاول اور دہی مہنگے ہوگئے، خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے، پیٹرول فی لیٹر 10 روپے، انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے، لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا۔

چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگی ہوکر فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، عطا تارڑ

ادارہ شماریات  کے مطابق بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سیگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے اور کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے، پیاز،دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp