عالمی بینک نے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ میرے خیال میں درپیش حالات میں توقع کی جاسکتی ہے کہ قرضے رول اوور ہوں گے، پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ چکر سے نکلنے کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ ناگزیر ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انگریزی روزنامے کے مطابق وزیرخزانہ نے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بیرونی فنانسنگ ایک اہم ذریعہ رہے گا، تاہم حکومت براہِ راست سرمایہ کاری اور کلائمٹ فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان غیر ملکی حکومتوں اور قرض دہندگان سے بات کر کے اپنی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور قرضے حاصل کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز

وزیرخزانہ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عملدرآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہم توقع کر سکتے ہیں کہ قرضے رول اوور ہوں گے، ہم نے قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ہوئی ہے۔

بیرونی مالیاتی ضروریات

وزیرخزانہ کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے سبب بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے، جو آئی ایم ایف سے لی گئی فنانسنگ کے علاوہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین  7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا تھا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط اس قرض معاہدے کی مدت 37 ماہ ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسنگ سے پیدا ہونے والے فرق کو پورا کرنا قابل انتظام اور قابل عمل ہے۔ پاکستان اپنی حکمت عملی کو قرضوں کی ادائیگی میں توسیع  پر بہت زیادہ انحصار کرنے سے آگے بڑھ کر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی طرف توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں جنوبی پاکستان میں تانبے اور سونے کی ریکوڈک کان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توقع ہے کہ بہت جلد آئی ایم ایف سے نیا پروگرام طے ہوجائے گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

بوم اینڈ بسٹ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے بوم اینڈ بسٹ (تیز معاشی نمو اور پھر تنزلی) کے چکروں سے دوچار ہے، جس کے نتیجے میں 1958 سے اب تک 20 سے زیادہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج لے چکا ہے۔ مالیاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 11 جولائی تک یہ پاکستان 6 ارب 28 کروڑ ڈالر کے ساتھ آئی ایم ایف کا پانچواں سب سے بڑا مقروض ملک ہے۔

ریکوڈک

ریکوڈک میں سرمایہ کاری

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے میں عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اور عندیہ دیا ہے کہ وہ بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

پاور سیکٹر میں اسٹرکچرل اصلاحات

انہوں نے متوقع دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ چین کے آئندہ دورے کے دوران اسلام آباد بیجنگ کے ساتھ پاور سیکٹر میں اسٹرکچرل اصلاحات پر بات کرے گا، جس کی تجویز آئی ایم ایف نے دی ہے۔ بیجنگ نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کے منصوبہ بند توانائی کے منصوبے لگائے ہیں۔

کلائمنٹ چینج

وفاقی وزیر خزانہ نے کلائمنٹ چینج کے نتیجے میں پاکستان کو درپیش صورتحال کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں برس فنڈز ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ (آر ایس ٹی) کے تحت فنانسنگ پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے فنانسنگ حاصل کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp