امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن لی انتقال کرگئی ہیں، ان کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیب کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کی شکار امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئی ہیں، انہوں نے 74 سال کی عمر پائی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا
امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن نے ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا، انہوں نے پہلے ہی الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
حکومت پاکستان نے ستمبر 2022 میں شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔
شیلا جیکسن عوامی اجتماعات میں شرکت کے حوالے سے بھی مشہور تھی، انہوں نے اپنے علاقے ہیوسٹن کے لیے فیڈرل فنڈز لینے کے لیے کافی جہدوجہد کی اور اس میں وہ خاصی کامیاب بھی رہیں۔
انہوں نے 2009 میں شہر میں لائٹ سسٹم کی بہتری کے لیے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظور کروائی تھی۔
Deeply saddened to learn about the sad demise of @JacksonLeeTX18 Congresswoman Sheila Jackson Lee. As Co-chair of the Pakistan Caucus in the U.S. House of Representatives, she was a champion for stronger ties between Pakistan and the United States. Her contributions will be…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 20, 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال کا سن کر افسردہ ہوں،انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں بحیثیتِ شریک چیئرمین برائے پاکستانی کاکس کام کیا، شیلا جیکسن لی پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم تعلقات کی علمبردار تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ شیلا جیکسن لی کی خدمات آنے والے سالوں میں یاد رکھی جائیں گی،غم کی اس گھڑی میں شیلا جیکسن لی کے خاندان اور حمایتیوں کے ساتھ ہیں۔