اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9مئی 2023 کو ملک گیری ہنگامہ آرائی کے دوران لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں‘، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط’

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایا اور اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتای مسترد کردی۔

یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کیخلاف مئی 2023 کو ملک گیری ہنگامہ آرائی کے دوران لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ  کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج ہے۔

یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور

واضح رہے کہ 15 جولائی 2024 کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجازاس چوہدری کی ضمانت منظور کرتھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp