قدرت کے خوبصورت نظاروں کو اپنے اندر سموئے اسلام آباد کا خوبصورت گاؤں تلہاڑ

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد دامن کوہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر مارگلہ کی پہاڑیوں کے وسط میں واقع تلہاڑ نامی گاؤں قدرت کے خوبصورت نظاروں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ پرانی طرز پر بنے اور ہریالی سے ڈھکے ہوئے مکان، اونچے درخت، بہتے چشمے اور پرندوں کی چہچہاتی آوازیں روح کو ترو تازہ کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سیاحوں کی آنکھوں سے اوجھل بونیر کی تین خوبصورت آبشاریں

یہ مقام ان افراد کے لیے بہترین ہے جو بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی شمالی علاقے کی سیر کرنے نہیں جا سکتے۔ کیونکہ تلہاڑ گاؤں مونال سے تقریباً 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہر کے قریب ترین اس علاقے کی آب و ہوا اور ماحول شمالی علاقوں جیسی ہے، جو کسی بھی سیاح کو مایوس نہیں کرے گی۔

جڑواں شہروں کے درجہ حرارت کی نسبت یہاں کا درجہ حرارت بھی کافی بہتر محسوس ہوتا ہے، کم از کم اس شدید گرمی میں بھی یہاں آکر ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مسجد و مندر کے درمیان آباد پاکستان کا وہ گاؤں جہاں بجلی نہیں جاتی

شہر کی بھیڑ، شور اور گندگی سے پاک یہ گاؤں قدرت کی رعنائیوں سے مالا مال ہے۔ یہاں کے خوبصورت نظارے، پرندوں کی آوازیں، اور ٹھنڈی ہوائیں روح کو تازگی اور کانوں کو سرور بخشتی ہیں۔

مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سادات خاندان کی منفی عکاسی ناگزیر نہ تھی‘، ناصر ادیب کی ’مٹی دے باوے‘ کی تحریر اور مکالموں پر کڑی تنقید

سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا

افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، سرغنہ سمیت 9 ملزمان گرفتار

شہر قائد میں ڈاکو راج، 46 ہزار سے زائد وارداتیں، 65 شہری قتل، 182 زخمی

دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ میں ’پٹیالہ پیگ‘ سمیت 4 گانوں پر پابندی

ویڈیو

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

سندھ میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، نوکوٹ میں ساڑھے 12 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم زبوں حالی کا شکار

انور مسعود: شعر و سخن کا جادو، قہقہوں کا سفر

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ