پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سے استعفے دینے یا خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق فضل الرحمان سے کوئی مشاورت ہوئی نہ ہم نے کوئی ایسا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نئے انتخابات کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے، فضل الرحمان کا دعویٰ
واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں پر بھی آمادہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہییں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آئی، میں نے خیرخواہی میں ہی کہا تھا کہ حکومت نہ لیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ تلخیاں تھیں، آج کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے جو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں فوری شمولیت سے معذرت
انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل شامل ہیں۔