ملتان ایئرپورٹ، خواتین سمیت بھکاری گروپ کے 8 ارکان کو آف لوڈ کردیا گیا

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں سے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ اور ویلو بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی ایک اور کامیاب کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لودراں اور ملتان سے ہے، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان عمرے کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکے، جس پر ملزمان کے سامان کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، آئی جی نے ایف آئی اے سے مدد طلب کرلی

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو بھی ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی تھی، ایف آئی اے امیگریشن نے سعودی عرب جانے والی پروازوں سے بھیک مانگنے جانے والی 8 خواتین کو آف لوڈ کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے بھیک مانگنے والی خواتین 2 مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جارہی تھیں لیکن پکڑی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp