30 فیصد کنواروں پرمشتمل آبادی کیساتھ پاکستان خطے میں تیزترین شرح نمو والا ملک

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادارہ شماریات (پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس) کی جانب سے جاری کردہ 7ویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری 2023 کے مطابق ملک کی 29.75 فیصد آبادی غیر شادی شدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج جاری،2050 تک پاکستان کی آبادی میں کتنا اضافہ ہو جائے گا؟

نتائج سے پاکستان کے آبادیاتی پروفائل کے بارے میں کئی دلچسپ تفصیلات سامنے آئیں۔ پاکستان اپنی 241 ملین (241,499,431) کل آبادی کیساتھ خطے میں شرح آبادی کے مطابق پہلے نمبر پر ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار 2017 میں 207,684,626 کے مقابلے میں 2.55 فیصد کی شرح نمو کی نشاندہی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خاندان میں اوسط افراد کی تعداد 6.30 ہے۔

آبادی سے متعلق یہ ہوشربا اعداد و شمار اس بات کا اشارہ ہیں اگر آبادی میں بے ہنگم اضافے کو روکا نہ گیا تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہو سکتی ہے۔

29.75 فیصد آبادی غیر شادی شدہ

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 29.75 فیصد آبادی غیر شادی شدہ ہے، جبکہ 65.97 فیصد شادی شدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی آبادی کیسے کنٹرول کی جاسکتی ہے؟

بیوائیں کل آبادی کا 3.78 فیصد ہیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیوائیں کل آبادی کا 3.78 فیصد ہیں، جب کہ 0.35 فیصد طلاق یافتہ اور 0.15 فیصد نے علیحدگی کا انتخاب کیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 79 فیصد آبادی کی عمر 40 سال سے کم ہے، جب کہ 40.56 فیصد کی عمر 15 سال سے کم ہے۔

مزید یہ کہ آبادی کا 26 فیصد حصہ 15 سے 29 سال کی عمر کے درمیان آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp