سپریم کورٹ میں بینچ کا ٹوٹنا نشاندہی کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں، خواجہ آصف

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچ کا ٹوٹنا نشان دہی کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے، اس موقع پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ سپریم کورٹ متحد نظر آئے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ کے جس موڑ پر عدالت عظمیٰ کھڑی ہے یہاں ان کا کردار تاریخ ساز ہوگا، وہ انصاف کے پلڑے برابر رکھے، جب شدید اختلاف رائے یہاں نظر آنا شروع ہوجائے تو یہ اچھا شگون نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلڑے برابر کرنے کا مطالبہ کہاں سے آتا ہے، کیا ثاقب نثار نے پلڑے برابر رکھے تھے؟ کیا کھوسہ صاحب نے پلڑے برابر رکھے تھے؟ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر وزیراعظم کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، کیا یہ پلڑے برابر ہیں؟ آئین ان پر یہ فرض عائد کرتا ہے کہ وہ پلڑے برابر کریں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنے طرزعمل اور فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے۔ سیاست سیاستدانوں تک رہنے دیں، سیاست ان اداروں میں نہ داخل ہونے دیں جن کے ہاتھ میں ترازو ہے، سیاست اس ساتھ والی بلڈنگ میں رہنے دیں جس میں میں ہوتا ہوں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک وہاں کھڑا ہے جہاں ایشوز کی بھرمار ہے، ایسے میں ٹرانزیشنل مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، سیاستدان ایک اسٹیک ہولڈر ہیں اور راولپنڈی والے بھی اسٹیک ہولڈر ہیں،  یہ ادارہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سنا ہے کہ بینچ ٹوٹ گیا ہے، بینچ کا ٹوٹنا نشاندہی کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے، اس موقع پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ سپریم کورٹ متحد نظر آئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے سپریم کورٹ کو خود کو محفوظ رکھنا چاہیے، اب تمام ججز پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، تمام ادارے انتشار کا شکار ہیں ان میں مسائل ہیں، یہ ذمہ داری عدالت عظمیٰ کے ذمہ ہے اور ان کا رول تاریخ ساز ہوگا، انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر رکھے جائیں، اندر اتحاد کا مظاہرہ نہیں ہورہا تو سیاست میں اتحاد کیسے ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

دنیا کی سب سے طاقتور خاتون کا اعزاز ایک مرد کو کیسے مل گیا؟

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا