انڈونیشیا نے 20 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا نے 20 ممالک کے شہریوں کو ویزا کے بغیر ملک میں آنے کی اجازت دینے کے لیے مںصوبے کا جلد اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیا میں سیاحت اور تخلیقی معیشت کی وزارت نے سیاحت کی اہم مارکیٹوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 20 اضافی ممالک کے مسافروں کو ویزا کے بغیر ملک میں داخلے کی توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے بھارتی سیاحوں کو 15 دن کے لیے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

یہ ویزا فری انٹری اس سال اکتوبر سے نافذ العمل ہوگی اور اس کی باضابطہ فہرست پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے۔ انتخاب کا عمل قریباً مکمل ہوچکا ہے اور 20 ممالک کی فہرست بھی پیش کردی گئی ہے۔

وزارتِ سیاحت نے فہرست گزشتہ دسمبر میں مرتب کی تھی جس میں آسٹریلیا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، جاپان، قطر، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکا جیسی اہم سیاحتی مارکیٹیں شامل ہیں۔ کوویڈ 19 کے بعد سماجی دوری کا پروٹوکول ختم ہونے کے بعد سیاحت اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کے داخلے کو آسان بنانے کی ترغیب دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:تھائی لینڈ نے سیاحوں کو بغیر ویزا ملک میں داخل ہونے اور 60 دن تک رہنے کی اجازت دے دی

اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا نے گزشتہ سال قریباً ایک کروڑ 17 لاکھ سیاحوں کا استقبال کیا تھا۔ جو دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ صرف 2024 کے پہلے 3 مہینوں میں قریباً 30 لاکھ غیر ملکی سیاح انڈونیشیا پہنچے تھے لیکن حکومت کا مقصد اس تعداد کو سال کے آخر تک ایک کروڑ 70 لاکھ تک بڑھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp