معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 15 جولائی کو ڈکیتی اور اغوا کی واردات کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واردات میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، عاصمہ اعظم نامی صارف نے اس ساری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خلیل الرحمٰن قمر جسے ’دو ٹکے‘ کی عورت سمجھ کر آدھی رات کو ملنے پہنچے وہ ’طاغوت‘ نکل آئی۔
خلیل الرحمٰن قمر جسے " دو ٹکے" کی عورت سمجھ کر آدھی رات کو ملنے پہنچا وہ
"طاغوت " نکل آئی ۔
احسن بودلہ کی فیس بک وال سے😅😅 pic.twitter.com/wyuGBqLexd— Asma Azam (@AsmaAzam71) July 21, 2024
اظہر خان نامی صارف نے خلیل الرحمن قمر کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ کبھی یہ خبر پڑھی ہے کہ پانچ لڑکیوں نے مل کر ایک مرد کو اغوا کر لیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مردوں کی برابری کرنی ہے تو خواتین یہ بھی کرکے دکھائیں پھر پتا چلے گا کہ وہ مردوں کی برابری کر رہی ہیں۔ صارف نے طنزاً لکھا کہ آمنہ عروج نے تو صرف خلیل الرحمن قمر کی خواہش پوری کی ہے۔
آمنہ عروج نے تو خلیل الرحمن قمر کی خواہش پوری کی ہے 😂 pic.twitter.com/asU8VOl5fy
— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) July 21, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل خلیل الرحمن قمر نے خواتین کو چیلنج دیا تھا کہ کسی مرد کو اغوا کرکے دکھائیں تو آج ایک عورت نے ان کو لوٹ لیا، صارف کا مزید کہنا تھا کہ کسی عورت کو چیلنج کرتے وقت ہوشیار رہیں۔
Be mindful when you challenge woman 🤭😁 pic.twitter.com/pEVzcFkUJV
— Shani (@FearlessWolfess) July 21, 2024
شمع جونیجو نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمر کو اغوا کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔
آمنہ نے تاریخ رقم کردی 😂 pic.twitter.com/yEfzSqYCwd
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 21, 2024
صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ پولیس نے خلیل الرحمن قمر کی اپنی خواتین مداح کے ساتھ (ممکنہ طور پر قابل اعتراض) ویڈیو بھی برآمد کی ہے جس کا ذکر خلیل الرحمن قمر کے کہنے پر ایف آئی آر میں نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر اسی وجہ سے ایف آر کرانے کے لیے بھی تیار نہیں ہو رہے تھے۔
پولیس نے خلیل الرحمن قمر کی اپنی دو مداح خواتین کے ساتھ (ممکنہ طور پر قابل اعتراض) ویڈیو بھی برآمد کی ہے جس کا ذکر خلیل الرحمن قمر کے کہنے پر ایف آئ آر میں نہیں کیا گیا
صحافی عمر چیمہ @UmarCheema1
How Khalil ur Rehman Qamar trapped by women?| Raid In Malik Riaz’s offic…… pic.twitter.com/DDjKe0A2VQ
— 𝐈𝐦𝐫𝐚𝐧 𝐇𝐚𝐛𝐢𝐛 (@ThisiZiHB) July 21, 2024
خلیل الرحمن کی 21 جولائی کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمن فون کر کے کہا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہے اور ایک ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔
خلیل الرحمان قمر خاتون کی جانب سے سینڈ کی گئی لوکیشن پر پہنچے تو انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا جہاں کچھ نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور زدوکوب کے بعد موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم اور دیگر چیزیں چھین لیں۔
ڈرامہ نگار کے مطابق انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا جہاں ملزمان نے مزید 10 لاکھ روپے کی رقم منگوانے کا مطالبہ کیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ انہیں نامعلوم جگہ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔