شہر قائد میں بارشوں کے بعد سڑکیں اکثر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی بجلی کی بندش سے شہریوں کی اذیت میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ انتظامیہ پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ تھوڑی سی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور وہ شہریوں کی سہولت کے لیے نظام کی بہتری میں ناکام ہیں۔
ایسے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے بارش کے دوران 5 اسٹار چورنگی سے شپ اونرز کالج تک کی سڑک کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نئی سڑکوں کے ساتھ نئے بنائے گئے نالوں نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے۔
Alhamdolillah the newly built drains along new roads have responded well. This is the road from 5 star chowrangi to shipowners college. Good job 👏 pic.twitter.com/gFW3ZEGAY8
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 20, 2024
مرتضیٰ وہاب کے ویڈیو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔ ایک صارف نے 5 اسٹار چورنگی کے فضائی منظر کی ویڈیو شیئر کردی جس میں اردگرد پانی کھڑا ہوا ہے جس کے سبب ٹریفک جام ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صارف نے مرتضیٰ وہاب کو کہا کہ اس منظر کو دیکھیں اور جیے بھٹو کا نعرہ لگائیں۔
مرتضی بھائی اسے دیکھیں فائیو اسٹار چورنگی کا فضائی منظر اور نعرہ لگائیں
جیئے بھٹو pic.twitter.com/SfRcRx9Ocg— Shuaib Rehman (@SMRehmaan) July 21, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کراچی کے دوسرے علاقے جیسے عائشہ منزل اور لنڈی کوتل کو بھی دیکھیں، ان کا کہنا تھا کہ خرابی کو تسلیم کیے بغیر اس کی درستی نا ممکن ہے۔
what about from Aisha Manzil to Landi kotal
kharabi admit keye bagher durast nahi kee jaa sakti.— S H K (@SHK072) July 20, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرکے آپ اپنے آپ کو يا اپنے آقاؤں کو ہی بیوقوف بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو حال آپ نے کراچی کا کیا ہے اس کا جواب آپ کو ضرور دینا ہوگا۔
ایسے ویڈیوز ڈال کے آپ اپنے آپ کو يا اپنے آقاؤں کو تو بیوقوف بنا سکتے ہو مگر عوام کو نہیں اور اگر عوام کو بھی بنا لو تو یہ یاد رکھو اللہ سب دیکھ رہا ہے، وہاں کوئی بچت نہیں، کراچی شہر کا حال جو تم لوگوں نے کیا ہے اسکا جواب ضرور دینا ہوگا
— Truth Lover (@EtihadEmanYaqen) July 20, 2024
احسن خان نے لکھا کہ مرتضیٰ وہاب اگر اپنی گاڑی کا رُخ 5 اسٹار سے کے ڈی اے چورنگی کی جانب موڑ لیتے تو یہ ویڈیو نہ بنتی بلکہ آپ لوگ پانی میں ڈوب جاتے۔
5star say KDA chowrangi ki taraf ghuum jaty to ye video na banti balky paani mai duuby huy hoty ap hazrat
— Ahsan Khan (@AhsanIqbal87) July 21, 2024
شعیب رحمان نے میئر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یار مرتضیٰ بھائی! 2 نمبری تو نہ کریں، جہاں بارش نہیں ہوئی وہاں کی ویڈیوز تو اپلوڈ نہ کریں۔
یار مرتضی بھائی دونمبری نا کریں 😃
جہاں بارش نہی وہاں کی وڈیوز تو نا ڈالیں ❤️ #KarachiRains https://t.co/x0lIx0fYXh— Shuaib Rehman (@SMRehmaan) July 20, 2024
واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا تھا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں بارش کا پانی موجود نہیں ہے۔ شہر کے کسی انڈر پاس میں پانی جمع نہیں ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کا بلاوجہ تنقید کرنا وتیرہ بن چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان دینے والوں کو کہیں بارش کا پانی نظر نہیں آیا مگر عوام کو گمراہ کرنا فرض سمجھتے ہیں۔ بہتری کی گنجائش ہر جگہ ہوتی ہے اور ہم اپنے کام سے چیزوں کو بہتر کریں گے۔