پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 251000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 215192 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 197260 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 02 ڈالر اضافے کے بعد 2402 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔