دبئی میں گرفتاری کا معاملہ، راحت فتح علی خان نے تازہ ویڈیو میں کیا کہا؟

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں یہاں ریکارڈنگ کے لیے آیا ہوں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ راحت فتح علی کی گرفتاری دبئی پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں میری بوتل کہاں ہے؟ راحت فتح علی کا اپنے ملازم پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ راحت فتح علی خان کا سابق مینیجر سلمان احمد سے تنازع چل رہا تھا، جس پر انہوں نے دبئی حکام کو درخواستیں دی تھیں۔

گلوکار اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے جہاں پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں راحت فتح علی خان کو ’منافق‘ کیوں کہا؟ گلوکار ساحر علی بگا کی وضاحت

واضح رہے کہ راحت فتح علی نے چند ماہ قبل اپنے مینیجر سلمان احمد کو برطرف کردیا تھا۔

سابق مینیجر کے ساتھ تنازع کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروا رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘